حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے یہودی بستیاں تعمیر کرنے کے منصؤبوں کو آگے بڑھاتے ہوئے دس لاکھ ایکڑ اراضی پر نئی یہودی بستیاں بنانے کی تیاری ہے۔ اسرائیل نے اس سلسلے میں بیت المقدس اور بحر مردار کے درمیان اس منصوبے کی تکمیل فلسطینی زمین سے متعلق قوانین اور انسانی حقوق کے خلاف ہے۔
ترجمان برہوم کے مطابق فلسطینی عوام کو بے دخل کر کے یہودی بستیوں کی تعمیر اسرائیل کی فسطائیت اور نسل پرستی اور نوآبادیاتی سوچ کو ظاہر کرتا ہے ۔ اسرائیلی توسیع پسندانہ عزائم فلسطین کی شناخت ختم کرنے پر مبنی ہے۔
برہوم نے کہا حماس اسرائیلی مذموم عزائم اور جارحانہ کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے۔ اور باور کراتی ہے کہ اسرائیلی کوششیں فلسطینیوں کی عرب شناخت مٹانے اور زمین ہتھیانے میں کبھی کامیاب نہ ہوں گ، نہ ہی یہ فلسطینیوں کے عزم مزاحمت کو کمزور کر سکیں گی۔ ترجمان حماس نے فلسطینی عوام سے اپیل کی کہ ہر ممکنہ طریقے سے اسرائیلی سازشوں اور اقدامات کا مقابلہ کریں۔