منگل کوعبرانی میڈیا نے کہا ہے کہ "اسرائیلی” ویب سائٹس کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ سائبر حملے، "التاریہ ٹیم نامی ایک گروپ نے کیےجو عراق میں مقیم ہے”۔
اسرائیل کے عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ "بڑی تعداد میں اسرائیلی ویب سائٹس پر سوموار کی صبح خوفناک سائبر حملے کیے گئے۔
اخباری رپورٹ کےمطابق "حملے کے اہداف میں اسرائیل میں ایئرپورٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ، جو کچھ عرصے کے لیے منقطع تھی، اسرائیلی چینل نائن کی ویب سائٹ، اسرائیلی پبلک براڈکاسٹنگ اتھارٹی کی ویب سائٹ اور کئی دوسری اہم ویب سائٹس شامل ہیں۔ تاہم پبلک براڈ کاسٹک ’کے اے این‘کی ویب سائٹس کو کچھ دیربعد بجال کردیا گیا تھا۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق "عراق میں ذکر کردہ ہیکرز کے گروپ نے کہا یہ حملہ دو سال قبل ایرانی پاسداران انقلاب میں قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کے ردعمل میں کیا گیا تھا۔”
عبرانی اخبار نے "ایرانی نیوز ایجنسی – ارنا‘‘ کے حوالے سے لکھا ہے کہ "سوشل نیٹ ورکس پر مختلف گروپس نےگذشتہ روز سائبرحملوں کا اعلان کیا تھا۔
اخبار نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی ذرائع نے تسلیم کیا کہ حملے کا وقت بالکل درست طور پر منتخب کیا گیا تھا۔ جس وقت امریکی افواج نے قاسم سلیمانی اور پاپولر موبلائزیشن فورسز کے رہ نما ابو مہدی المعروف کو قتل کیا تھا اسی وقت یعنی رات کے ایک بجے ہیکروں نے سائبر حملے کیے۔
قاسم سلیمانی کو 3 جنوری 2020 کو بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امریکی فضائیہ کی جانب سے کیے گئے ایک فضائی حملے میں قتل کر دیا گیا تھا، جب کہ ان کے ساتھ عراقی ملیشیا کا ایک اہم رکن ابو مہدی المہندس بھی اسی حملے میں مارا گیا تھا۔