جمعه 15/نوامبر/2024

مسئلہ فلسطین سے متعلق وینزویلا کا موقف قابل تحسین ہے: خامنہ ای

اتوار 12-جون-2022

اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتے کے روز وینزویلا کے صدر نکولس مادورو سے ملاقات کرتے ہوئے فلسطینی عوام اور فلسطینی کاز کے لیے وینزویلا کی سیاسی حمایت اور مادورو کے "صیہونیت مخالف مؤقف” کی تعریف کی۔

خامنہ ای نے وینزویلا کے صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست کا وجود ایک برائی ہے اور اس حوالے سے وینز ویلا کا موقف درست اور دلیرانہ ہے۔”

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی دباؤ اور پابندیوں کے خلاف تہران کی مزاحمت جسے انہوں نے "سب سے شدید اور بے مثال” قرار دیا۔ اس کا نتیجہ نکلا اور "زیادہ سے زیادہ دباؤ” کی امریکی حکمت عملی ناکام ہوگئی۔

 اس موقعے پر وینزویلا کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی کاز ایک "مقدس انسانی مسئلہ” ہے”۔انہوں نے کہاکہ  صہیونی ریاست  موساد کے ذریعے وینزویلا کے خلاف سازشیں کررہی ہے۔

مادورو جمعے کے روز ایرانی دارالحکومت تہران پہنچے اور کل ہفتے کے روز اپنے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی تھی۔ ان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور بین الاقوامی مسائل اور سامراجی پابندیوں اور امریکی پابندیوں کے مقابلے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

مختصر لنک:

کاپی