جمعه 14/مارس/2025

قابض اسرائیلی بحریہ کی فلسطینی ماہی گیروں کو ہراساں کرنے کی کوشش

اتوار 12-جون-2022

 اسرائیلی بحریہ کی مسلح کشتیوں نے فلسطینی ماہی گیروں کا تعاقب کیا ہے۔ یہ واقعہ رفاہ سے متصل  سمندر میں ہفتے کی شام  پیش آیا ہے۔  ماہی گیر معمول کے مطابق مچھلیاں پکڑنے کے لیے موجود تھے کی اسرائیلی مسلح کشتیوں نے ان کا پیچھا کیا اور ان پر فائرنگ کی

فلسطینی ماہی گیر پہلے بھی اس طرح کی اسرائیلی  بحری جارحیت کا سامنا کرتے رہتے ہیں۔  آئے روز اسرائیل کی فوجی کشتیوں سے مچھیروں پر فائرنگ کی جاتی ہے ، انہیں  ہراساں کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور انہیں گرفتار بھی کیا جاتا ہے۔

رواں سال کے دوران اس طرح کے واقعات میں اسرائیلی بحریہ کی مسلح کارروائیوں کے بعد  اسرائیلی بحریہ 41 نہتے فلسطینی ماہی گیروں کو گرفتار کرچکی ہے۔ علاوہ ازیں  ان فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیاں بھی  اسرائیلی بحریہ نے قبضے میں لے لی ہیں۔ 

مختصر لنک:

کاپی