جمعه 15/نوامبر/2024

جنین شہر میں چیک پوسٹیں قائم کرنے کے بعد اسرائیلی فوج کا انخلا

ہفتہ 11-جون-2022

قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے داخلی راستوں اور شہر کی طرف جانے والی مرکزی سڑکوں پر واقع دیہاتوں اور قصبوں میں کئی فوجی چوکیاں قائم کرنے کے بعد شہر جنین چھوڑ دیا۔

قابض فوج نے شہر پر کئی سمتوں سے دھاوا بولا، الجلمہ چوکی سے بائی پاس روڈ کی طرف اور قباطیہ قصبے کے مشرقی دروازے پر ایک چوکی قائم کی گئی۔

یعبد چوکی، عربہ جنکشن، جنین جانے والی جنوبی سڑک سے جیپیں اور گاڑیوں کی تلاشی اور شناختی کارڈ چیک کرنے کے لیے ایک فوجی ناکہ لگایا گیا۔ کئی نوجوانوں کو ان کی گاڑیوں سے باہر نکالنے کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔ .

جبع قصبے کے داخلی راستے پر ایک فوجی چوکی قائم کی گئی تھی جب قابض ریاست نے نے سیلہ الظہر قصبے سے علاقے پر دھاوا بولا تھا اور شہریوں کی جنین شہر کے مرکز کی طرف نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالی تھی۔

یہ چھاپے جنین بریگیڈ کے بانی جمیل العموری اور تیسر العیسٰی اور ادھم علیوی کی صہیونی انٹیلی جنس حکام کے ہاتھوں شہادت کے حوالے سے فلسطینیوں کی ریلیوں کو منتشرکرنے کے لیے مارے گئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی