چهارشنبه 30/آوریل/2025

’قیادت کی ٹارگٹ کلنگ سے اسرائیل کے خلاف مزاحمت کمزور نہیں ہوگی‘

ہفتہ 11-جون-2022

فلسطین میں اسلامی جہاد  نے کہا ہے کہ جنین بریگیڈ کے قیام کے بعد کمانڈر جمیل محمود العموری کے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے سے مقبوضہ مغربی کنارے اور جنین میں اسرائیلی دشمن کے ساتھ مزاحمت اور جھڑپوں کے دوران ایک نئی شروعات ہوں گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کی طرف سے موصول ہونے والے ایک بیان میں جس کی ایک کاپی جمعے کے روزمرکزاطلاعات فلسطین کو بھی موصول ہوئی ہے، میں اسلامی جہاد نے زورے کر کہا ہے کہ العموری کی شہادت سے تصادم کا سلسلہ نہیں رکے گا۔العموری نے اپنے خون سے دشمن کویہ پیغام دیا ہے کہ فلسطینی قوم آزادی کے لیے جانوں کے نذرانے دیتی رہے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم کو نوجوانوں کی شہادتوں پر افسوس نہیں بلکہ شہدا کاخون تحریک آزادی کو ایک نئی طاقت دیتا ہے۔

اسلامی جہاد نے زور دے کر کہا کہ قائدین کا قتل شہداء کے خون سے بیت المقدس تک کا راستہ نہیں توڑ سکتا اور جنین بریگیڈ آج جس طاقت تک پہنچی ہے وہ اس کے کردار کی عظمت کا ثبوت ہے جس کی بنیاد شہداء نے رکھی تھی۔ اس بریگیڈ میں عموری، عبداللہ الحصری، احمد السعدی، امجد الفائد اور دیگر قیدی اور مجاہدین شامل ہیں۔

اسلامی جہاد نے کہا کہ ہم اپنے صالح شہداء اور ان کے معزز خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہم ان سے عہد کرتے ہیں کہ فتح تک ان کے پاک خون کا احترام کریں گے۔ ہم اپنے بہادر قیدیوں کو ثابت قدمی اور دفاع کا سلام بھیجتے ہیں اور ہم ان سے عہد کرتے ہیں کہ ہم ان کو اس وقت تک ترک نہیں کریں گے جب تک ہم آزادی حاصل نہیں کرلیتے۔

مختصر لنک:

کاپی