فلسطینیوں کے لیے انسانی حقوق کی آواز بلند کرنے والی فلسطینی خاتون ھاندی حلوانی کو اسرائیلی قابض اتھارٹی نے مسجد اقصی سے ایک ہفتے کے لیے ”ڈی پورٹ ”کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد وہ مقررہ مدت کے ختم ہونے تک دوبارہ مسجد اقصی میں داخل نہ سکیں گی۔
اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی اس خاتون کے مسجد اقصی میں داخلے پر اسرائیلی پابندی کو بعد ازاں چھ ماہ تک بڑھائے جانے کی خواہش ہے۔ تاکہ مسجد اقصی اور اس قرب و جوار میں فلسطینیوں کے خلاف قابض اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کو رپورٹ نہ کر سکیں۔
انسانی حقوق کے لیے سرگرم حلوانی نے بتایا ہے کہ اسرائیلی قابض فورسز نے انہیں انویسٹی گیشن کے نام پر کئی کئی گھنٹے کڑی دھوپ میں کھڑا رکھا گیا۔