جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل غرب اردن ایمرجنسی قانون دوبارہ نافذ کرانے کے لیے کوشاں

جمعرات 9-جون-2022

کل بدھ کو عبرانی میڈیا نے کہا کہ قابض حکومتی اتحاد مغربی کنارے میں ’’ہنگامی قانون” کو توسیع دینے کے منصوبے پر دوبارہ رائے شماری کا ارادہ رکھتا ہے۔

عبرانی چینل ’کان‘ کی رپورٹ میں کہا کہ اسرائیلی حکومتی اتحاد اگلے اتوار کو اس منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس پر کنیسٹ (پارلیمنٹ) میں رائے شماری کی جائے گی اور بل پاس ہونے کی صورت میں غرب اردن میں ہنگامی حالت نافذ کی جائے گی۔

"اسرائیلی حکومتی اتحاد” پیر کی شام قانون کی شقوں میں توسیع کے لیے پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہا جب کہ رکن پارلیمان مازن غنیم (عرب لسٹ کے رکن) کی مخالفت کے دوران ووٹنگ کے دوران بل پر بحث ادھوری رہ گئی۔

اس قانون کی اتحادی بلاکس کے 52 ارکان نے حمایت کی اور قابض پارلیمنٹ کے 58 ارکان نے اس کی مخالفت کی جب کہ وہاں موجود افراد میں سے کسی نے بھی ووٹنگ سے پرہیز نہیں کیا۔

منگل کو کہا کہ مغربی کنارے میں فوجداری قانون کے نفاذ کی تجویز کا زوال، یا نام نہاد "ویسٹ بینک لا” ایک زبردست دھچکا ہے جو اسرائیل کے زوال کا باعث بن سکتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی