اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بیننٹ متحدہ عرب امارات کے دورے پر ابو ظہبی پہنچ گئے ہیں۔ ان کی ابو ظہبی کے صدر شیخ محمد بن النہیان سے ملاقات طے ہے۔ ابوظہبی کی صدارت سنبھالنے کے بعد شیخ محمد بن النیہان سے اسرائیلی وزیر اعظم کی ابو ظہبی میں یہ پہلی ملاقات ہے۔
اسرائلی وزیر اعظم نفتالی بیننٹ کا یہ دورہ اچانک ہو رہا ہے کہ اس سے پہلے اس دورے کی کوئی اطلاع سامنے نہیں لائی گئی تھی۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے دورہ ابو ظہبی کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ دو طرفہ تعلقات میں اضافے کے خواہاں ہیں۔ خیال رہے عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان حالیہ دو برسوں سے معاہدات کا باقاعدہ آغاز ہوا ہے۔