جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی ریاستی جبر،فلسطینی خاندان اپنا مکان مسمار کرنے پرمجبور

منگل 7-جون-2022

کل سوموار کے روز قابض اسرائیلی  فوج نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوب میں مسافر یطا کے التوانہ گاؤں سے ملحقہ خربہ الرکیز میں ایک فلسطینی خاندان کو اس کا مکان مسمار کرنے پر مجبور کیا۔ اسرائیلی ریاستی جبر کے باعث فلسطینی خاندان اپنا گھر خود ہی مہندم کرنے پر مجبور ہوگیا۔

پروٹیکشن اینڈ ریسیلینس کمیٹیوں کے کوآرڈینیٹر فواد العمور نے بتایا کہ قابض فورسز نے مراد حمامدہ کو خربہ الرکیز میں ان کے 40 مربع میٹر اینٹوں کے گھر کے کچھ حصے کو منہدم کرنے پر مجبور کیا۔

العمور نے نشاندہی کی کہ قابض افواج نے ہمیشہ منظم فوجی مہمات شروع کیں جس میں مسافر یطا کے دیہات اور کھنڈرات میں کسانوں اور چرواہوں کے خیموں اور رہائش گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔ قابض فوج کا مقصد یہودی آباد کاری کے لیے فلسطینیوں کی املاک پر غاصبانہ قبضہ جمانا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی