پنج شنبه 01/می/2025

بیت المقدس میں یہودیوں کے لیے 820 نئے گھروں کی تعمیر کی منظوری

ہفتہ 4-جون-2022

جمعہ کے اسرائیلی قابض اسرائیلی حکام کی نام نہاد "بلڈنگ اور منصوبہ بندی کمیٹی” نےمقبوضہ بیت المقدس میں یہودیوں کو بسانے کے لیے 820 نئے سیٹلمنٹ یونٹس کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی۔ یہ منصوبہ مقبوضہ  بیت المقدس کے جنوب اور پرانے شہر میں جاری تعمیراتی منصوبوں کا حصہ بتایا جا رہا ہے۔

بیت المقدس میں قابض اسرائیلی حکومت کی میونسپلٹی کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے کو دو حصوں میں نافذ کیا جائے گا۔ پہلا عثمانی (ثوری) ٹرین اسٹیشن پر 130 گھروں پرمشتمل ہوگا اور دوسرا القدس اور مغربی کنارے کو الگ کرنے والی لائن کو مٹانے کے منصوبے کے تحت "گرین لائن” (الولجہ – قطامون) کے ساتھ 490 گھروں پر مشتمل ہوگا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ قابض میونسپلٹی نے عثمانی ٹرین اسٹیشن (القدس – یافا) کے ایک بڑے حصے کو مسمار کر دیا اور اس کے ایک اور حصے کو آباد کاری کے علاقے میں تبدیل کر دیا۔ اس علاقے میں گذشتہ اگست سے اب تک 1390 یونٹس کے ساتھ دو سیٹلمنٹ کمپنیوں کے لیے تجارتی مراکز تعمیر کیے جا چکے ہیں۔

 

مقبوضہ بیت المقدس شہر  کے جنوب میں 820 سیٹلمنٹ یونٹس کی تعمیر کا منصوبہ اس منصوبے کا تیسرحصہ ہے جس کا مقصد آباد کاروں کی تعداد کو بڑھانا اور القدس اور مقبوضہ مغربی کنارے کو الگ کرنے والی "گرین لائن” کو مٹانا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی