جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلیوں کے بغیر ویزہ امریکا میں داخلے پر پابندی عاید کرنے کی مہم

ہفتہ 4-جون-2022

امریکی ایوان نمائندگان کی ڈیموکریٹک پارٹی ک رکن رشیدہ طلیب نے ایک پٹیشن کے ذریعے مہم شروع کی جس میں امریکی صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ غاصب ریاست اسرائیل کے شہریوں کو بغیر ویزا کے امریکا میں داخلے کی اجازت دینے کی کوششوں کو منظور نہ کریں۔

اس پٹیشن پر رشیدہ طلیب نے دستخط جمع کرنا شروع کیے ہیں جس میں اسرائیل  کے ان اقدامات کو بھی مسترد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جو اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے ان کے وطن واپسی سے روکنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

میڈیا سے بات کرنے والے امریکی کارکنوں کے مطابق پٹیشن پر دستخط کرنے کا سلسلہ  چھ جون  تک جاری رہے گا تاکہ اسے حتمی شکل میں منظور کیا جاسکے۔

قابض اسرائیلی حکام فلسطینی نژاد امریکیوں کے خلاف اقدامات مسلط کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، جس کا مقصد ان کے اپنے ملک کے دورے اور ان کے خاندانوں کے ساتھ دوبارہ ملاپ میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔

یہ اقدام فلسطینی اتھارٹی سے الحاق شدہ یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنئ پر عاید پابندیوں سے ہٹ کرہیں۔ اسرائیل نے کئی فلسطینی نژاد امریکیوں پر فلسطینی جامعات میں داخلے پر قدغنیں عاید کررکھی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی