مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی علاقوں میں گذشتہ مئی کے دوران قابض اسرائیلی حکام اور یہودی آباد کاروں کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا اور مزید میدانی جھڑپوں اور مزاحمتی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔
مغربی کنارے میں مزاحمتی سرگرمیوں کے بارے میں اپنی ماہانہ رپورٹ میں، فلسطین انفارمیشن سینٹر "معطی” نے مئی کی رپورٹ میں بتایا کہ گذشتہ ماہ فلسطینی شہریوں کی طرف سے قابض ریاست کے خلاف 1358 مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں۔ یہ کارروائیاں ایک ایسے وقت میں ہوئی جب صہیونی ریاست نے مقبوضہ بیت المقدس میں "فلیگ مارچ” کا انعقاد کیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں کے دوران 4 غاصب صہیونی ہلاک اور 51 زخمی ہوئے۔
ایک بہادرانہ کارروائی میں دو نوجوانوں، 19 سالہ اسد یوسف الرفاعی اور 20 سالہ صحبی عماد ابو شقیر نے 5 مئی کو تل ابیب کے مشرق میں واقع ایلاد بستی میں چھریوں کا وار کیا، جس کے نتیجے میں تین آباد کار ہلاک اور چار دیگر افراد ہوگئے تھے۔ حملہ آوروں کو قابض فوج نے کاررائی کے تیسرے روز گرفتار کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض ریاست کے مختلف اہداف پر فائرنگ کے 57 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 27 واقعات جنین میں ہوئے۔