چهارشنبه 30/آوریل/2025

تین فلسطینی گرفتار، اسلحہ سمیت سرحد عبور کرنے کا الزام

جمعہ 3-جون-2022

اسرائیلی قابض فوج نے خان یونس کے مشرق میں غزہ کے سرحدی علاقے سے تین فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

اسرائیلی فوجی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ فلسطینی رات کے اندھیرے میں اسرائیل کی جانب سرحدی باڑ عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں  کے قبضے میں دو بم اور ایک چاقو تھا۔

مقامی ذرائع نے تصدیق کی کہ تینوں قیدیوں کو غزہ کی پٹی کے جنوب میں سرحدی باڑ کے قریب سے حراست میں لیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی