اسرائیلی کنیسٹ میں ایک بل پیش ہوا جس میں ریاستی امداد سے چلنے والے اداروں میں فلسطینی پرچم لہرانے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ بدھ کی شام اس بل کے حق میں 63 آراء جبکہ مخالفت میں 16 آراء آئیں۔
گذشتہ اتوار کو، اسرائیلی کنیسٹ کی وزارتی کمیٹی برائے قانون سازی نے ایک بل کی منظوری دی تھی جس کے تحت ایسے اداروں میں فلسطینی پرچم بلند کرنے پر پابندی عائد کی جائے گی جنہیں اسرائیلی حکومت کی طرف سے مالی امداد یا سرپرستی حاصل ہے۔
یہ بل فلسطینی جامعات کے طلبہ کی جانب سے اسرائیلی جامعات میں یوم نکبہ کی یاد میں فلسطینی پرچم لہرانے کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔