کل بدھ کو قابض اسرائیلی فوج نےغرب اردن میں فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر مسماری کی مہم شروع کی جس سے مغربی کنارے اور القدس میں رہائشی اور زرعی سہولیات اور باڑیں مسمار کردیں۔
قابض فوج نے مسماری سے مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں 18 رہائشی اور زرعی تنصیبات اور باڑیں مسمار کر دیں۔
بیت المقدس میں اسرائیلی قابض فوج نے العیساویہ قصبے سے تعلق رکھنے والے حاتم ابو ریالہ کے گھر کو مسلسل چھٹی مرتبہ مسمار کر دیا۔ یہ مکان 200 مربع میٹر پر بنایا گیا تھا جس میں خاندان کے 8 افراد مقیم تھے۔
مسماری کے دوران قابض فورسز نے اہل خانہ کو زدوکوب کیا جس سے ان کی ایک بیٹی کے ہاتھ میں فریکچر ہوگیا۔
قابض حکام نے پرمٹ نہ ہونے کے بہانے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع قصبے الزعیم میں دو "باڑوں کی دیواریں مسمار کردیں۔
اسرائیلی بلڈوزروں نے عبدالرحمٰن السلیمہ کے ملکیتی 70 مربع میٹر کے شیلٹر کو تباہ کر دیا، جس میں پانچ افراد رہائش پذیر تھے۔ اس کے علاوہ مکان سے منسلک 120 مربع میٹر کی بھیڑوں کا باڑہ بھی مسمار کردیا گیا۔
قابض بلڈوزروں نے عبدالناصر الامام، ایمن یغمور، ابو رامی الراز اور ابو عادل جیویلس کے گھروں کی بیرونی دیواریں بھی مسمار کردیں۔