جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی وزیر داخلہ کا جزیرہ نقب اور الجلیل میں آباد کاری کا منصوبہ

جمعرات 2-جون-2022

بدھ کو ایک عبرانی اخبار نے قابض اسرائیلی حکومت میں وزیر داخلہ آیلیٹ شیکڈ کی طرف سے جنوب میں جزیرہ نما النقب اور شمال میں الجلیل شہر کو یہودیانے کے لیے ایک وسیع  منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔

اخبار "اسرائیل ہیوم” نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد الجلیل اور جزیرہ النقب میں فلسطینی شہریوں اور یہودی آباد کاروں کے درمیان آبادی کے فرق کو کم کرنا ہے اور اس میں ان دونوں علاقوں کے دیہی علاقوں میں دسیوں ہزار بستیوں کی تعمیر بھی شامل ہے۔

اخبار نے نشاندہی کی کہ اسرائیل کی نیشنل پلاننگ اینڈ بلڈنگ کونسل کی جانب سے اگلے ہفتے جزیرہ نما النقب اور الجلیل کے دور دراز دیہی علاقوں میں تعمیر کیے جانے والے مکانات کی تعداد میں 50 فیصد تک اضافہ کرنے کی شیکڈ کی تجویز پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اس بستی میں جس کی اب تک زیادہ سے زیادہ گنجائش 400 خاندانوں تک  توسیع کے بعد مزید 600 خاندانوں کو رکھا جائے گا۔

اخبار نے اپنی رپورٹ میں اشارہ کیا کہ "منصوبے کا دوسرا مقصد دیہی سیکٹر میں نوجوان آباد کاروں کو آباد کرنا ہے۔”

مختصر لنک:

کاپی