جمعه 15/نوامبر/2024

یہودا گلیک کی قیادت میں دسیوں صہیونی شرپسندوں کا قبلہ اول پر دھاوا

بدھ 1-جون-2022

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز دسیوں یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں  مسجد اقصیٰ میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی شرپسندوں کے قبلہ اول پر دھاوے کے موقعے پر انتہا پسند مذہبی لیڈر یہودا گلیک بھی موجود تھا اور اس نے یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاوے جاری رکھنے کی ترغیب دی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق منگل کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت 149 یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے قبلہ اول حرمتی کی۔ اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنو یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام تلمودی تعلیمات کےمطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔

یہودی شرپسندوں کی طرف سے قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب دوسری طرف قابض فوج نے فلسطینی روزہ داروں کی قبلہ اول میں عبادت پر مزید قدغنیں عاید کردی ہیں۔

ادھر بیت المقدس کی سرکردہ فلسطینی سماجی رہ نما ھنادی حلوانی نے کہا ہے کہ جب تک ہمارا یہ ایمان ہے کہ مسجد اقصیٰ ہماری ہے اور ہم حق پر ہیں تو باطن ہمیں جھکا نہیں سکتا۔ ہم دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت کے سامنے بھی سر نہیں  جھکائیں گے بلکہ ہم اللہ پر ایمان رکھیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی