جمعه 15/نوامبر/2024

چار معصوم بچوں سمیت سات فلسطینی دھر لیے گئے

بدھ 1-جون-2022

اسرائیلی قابض فوج  نے مغربی کنارے کے البیرہ اور رام اللہ سے سات فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ حراست میں لیے گئے افراد میں چار معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

مقامی ذرائع نے چار بچوں کی شناخت حمزہ، مصطفیٰ، نصر نوفل اور احمد سمحان کے نام سے کی، جن کی عمریں 13 سال کے لگ بھگ ہیں۔

قابض فوج کے دستوں نے رام اللہ کے مغرب میں المدیہ گاؤں سے دو نوجوانوں کو ان کے گھروں میں گھس کر گرفتار کیا۔

مغربی رام اللہ کے گاؤں بیت لقیا میں پرتشدد کارروائی کے دوران ایک اور نوجوان کو حراست میں لیا گیا۔

اسرائیل کی جیلوں میں اس وقت تقریباً 4700 فلسطینی قید ہیں جن میں 170 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی