مقبوضہ بیت المقدس کے سلوان قصبے میں اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں یہودی آباد کاروں کے ایک گروہ کے حملے میں کم از کم چار فلسطینی زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں ایک فلسطینی شہری، ان کی بیوی اور ان کے دو بیٹے شامل ہیں۔
فلسطینی انجمن ہلالِ احمر نے تصدیق کی ہے کہ زخمیوں میں سے تین کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ حملہ اس وقت ہوا جب آباد کاروں نے سلوان قصبے میں وادی الربابہ محلے کے قریب فلسطینیوں کی گاڑی پر حملہ اور پتھراؤ کیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ حملے میں ریاض سمرین، ان کی اہلیہ اور دو بیٹے زخمی ہوئے۔
واقعے کے دوران متعدد مقامی مکانات اور گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
حملے کے بعد پڑوس میں پرتشدد جھڑپیں شروع ہو گئیں جس میں آنسو گیس کے بہت سے گولے برسائے گئے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ جھڑپوں کے دوران دو مقامی افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔