چهارشنبه 30/آوریل/2025

جمال الطویل کی انتظامی حراست میں مسلسل تیسری بار توسیع

منگل 31-مئی-2022

اسرائیلی قابض اتھارٹی  نے البیرہ شہر کے رہائشی حماس کے اہم رہنما جمال الطویل کی انتظامی حراست میں مسلسل تیسری بار توسیع کی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے جناب جمال کی حراست میں مزید چھ ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

اسرائیلی جیل سے رہا ہونے کے صرف تین ماہ بعد اسرائیلی قابض فوج نے انہیں 2 جون 2021 کو البیرہ شہر میں ان کے گھر سے دوبارہ اغوا کیا تھا۔

اپنی موجودہ حراست کے دوران، شیخ الطویل نے اپنی بیٹی بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ کیا اور تقریباً ایک ماہ تک بھوک ہڑتال بھی کی۔ اس دوران اسرائیلی حکام کی جانب سے انتظامی حراست  ختم کرنے کے اعلان پر انہوں نے بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی