اسرائیلی بندوق بردار کشتیوں نے منگل کے روز شمالی غزہ کی پٹی میں قصبہ بیت لاھیا کے ساحل سے دور ماہی گیروں کی کشتیوں پر مشین گن سے گولہ باری کی۔
مقامی ذرائع کے مطابق فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر حملے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں تاہم مالی نقصان ہوا ہے۔
اسرائیلی بحریہ کی کشتیوں سے روزانہ غزہ کی پٹی سے ملحق سمندر میں ماہی گیروں کی کشتیوں پر جان بوجھ کر گولیاں چلائی جاتی ہیں، یوں ماہی گیر تقریباً ہر روز روزی روٹی کمانے سے محروم ہو جاتے ہیں۔