قابض اسرائیلی پولیس نے منگل کے روز ایک سولہ برس کے فلسطینی لڑکے کو قدیمی القدس کے علاقے سے حراست میں لے لیا۔
اسرئیلی پولیس نے لڑکے کی گرفتاری مشرقی یروشیلم سے کی۔ ان پر شبہ تھا کہ وہ القدس کے قدیمی شہر میں چاقو سے یہودی آبادکاروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
وائی نیٹ نامی اسرائیلی ویب گاہ کے مطابق گرفتار کئے جانے والے لڑکے کا نام ابھی ظاہر نہیں کیا گیا، اسے عدالت میں پیش کیا گیا تو بغیر کسی صفائی کے موقع کے جج نے تفتیش کی غرض لڑکے کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا