قابض اسرائیلی اتھارٹی نے پیر کے روز غرب اردن کے شہر الخلیل کے جنوب میں واقع علاقے مسافر یطا کے دو نجی مکانات کو گرانے کے نوٹس بھجوائے ہیں۔
حفاظتی کمیٹی کے کوارڈی نیٹر فواد العمور نے بتایا کہ مکان مسماری کے یہ پروانے ناجی کبانہ اور محمد اتامین کو بھیجے گئے ہیں جن میں ہدایت کی گئی ہے کہ ان گھروں کو فوری طور پر گرا دیا جائے کیونکہ ان کی تعمیر کسی پیشگی اجازت کے بغیر کی گئی ہے۔
ایک دوسری پیش رفت میں قابض اسرائیلی فوج نے احمد ابو بکر نامی فلسطینی کا بلڈوزر بحق سرکار ضبط کر لیا ہے۔ یہ کارروائی مغربی کنارے کے شہر جنین کے جنوب مغربی قصبے یعبد میں ام ریحہ کے علاقے میں کی گئی۔ اس موقع پر احمد ابوبکر کے معاون ساتھ بسام جمال کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
غرب اردن کے علاقے میں اسرائیل کی جانب سے نجی مکانات اور مساجد کو گرانا معمول کی کارروائی ہے جس کا مقصد یہودی آباد کاری کے منصوبوں میں توسیع بیان کیا جاتا ہے۔