فلسطین سے موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے پیر کے روز شمالی غزہ کی پٹی کے علاقے میں گھس کر بڑے علاقے کو بلڈوز کر دیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں دوسرے فوجی ساز وسامان کے ساتھ محاصرہ زدہ ساحلی شہر کے علاقے مشرقی بیت حانون شہر چار دیو ہیکل بلڈوزر بھی لائے تھے۔
بلڈوزروں کے ذریعے شہر کے مضافات میں زمین ہموار کی گئی جبکہ اس دوران اسرائیل فوجیوں نے چار گیس بم چلائے جس کے بعد بقول ذرائع وہ غزہ کے شمالی سرحدی علاقے کی جانب پسپا ہو گئے.