فلسطینی ہلال احمر نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج اور انتہا پسند یہودی بلوائیوں نے بیت المقدس بالخصوص مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم چوبیس فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔
ہلال احمر نے بتایا کہ 8 زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا اور باقی زخمیوں کو فیلڈ میں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں پر طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جس کے نتیجے میں انہیں گہری چوٹیں آئیں۔ قابض فوج نے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لیے دھاتی گولیوں کا استعمال کیا اور ان پرمرچ کا اسپرے کیا گیا۔
ہلال احمر نے الصوانہ محلے میں ایمبولینس سنٹر میں فیلڈ اسپتال کھولنے کا اعلان کیا۔