جمعه 15/نوامبر/2024

بیت المقدس کی فضا میں ڈرون فلسطینی پرچم لہراتا رہا

اتوار 29-مئی-2022

فلسطینیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود کی فضائی حدود میں ایک ڈرون اڑایا جس پر فلسطینی پرچم لہرایا گیا تھا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ "فلسطینی علم ایک چھوٹے بغیر پائلٹ کے ہوائی جہاز کے ذریعےلہرایا گیا تھا۔ اسے ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا گیا اور فلسطینی پرچم بردار ڈرون کئی منٹ تک بیت المقدس کی بلندیوں پر اڑتا رہا۔

خیال رہے کہ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب دوسری طرف انتہا پسند یہودیوں  نے اتوار کو بیت المقدس پر غاصبانہ اسرائیلی قبضے کی یاد میں فلیگ مارچ نکالا۔

نامہ نگار نے بتایا کہ جس لمحے باب العامود کے آسمان پر فلسطینی پرچم نمودار ہوا، قابض افواج متحرک ہوگئیں اور یہودی آباد کاروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اسی مقام سے انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے فلیگ مارچ شروع کیا۔ ایک دوسری پیش رفت میں فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد نے پرچم بردار ریلی نکالی۔ انہوں نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں صلاح الدین اسٹریٹ پر فلسطینی پرچموں کے ساتھ مارچ کرنے والے درجنوں فلسطینیوں کو روک دیا جب کہ انتہا پسند یہودیوں کو پرچم بردار ریلی نکالنے کے لیے فول پروف سکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی