چهارشنبه 30/آوریل/2025

صہیونی فوج کے حملوں میں زخمی فلسطینیوں کی تعداد 40 ہو گئی

اتوار 29-مئی-2022

فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج اور انتہا پسند یہودی بلوائیوں نے بیت المقدس بالخصوص مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 40 ہو گئی۔

ہلال احمر نے بتایا کہ 15 زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا اور باقی زخمیوں کو فیلڈ میں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

انجمن ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں پر طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جس کے نتیجے میں انہیں گہری چوٹیں آئیں۔ قابض فوج نے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لیے ربڑ میں لپٹی دھاتی گولیوں کا استعمال کیا۔ مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیےان پر مرچ ملا زہریلہ اسپرے کیا گیا۔

ہلال احمر نے الصوانہ محلے میں ایمبولینس سنٹر میں فیلڈ اسپتال کھولنے کا اعلان کیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی