جمعه 02/می/2025

مسجد اقصیٰ میں 30 ہزار فرزندان توحید کی نماز جمعہ میں شرکت

جمعہ 27-مئی-2022

مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے مختلف دروازوں پر اسرائیل کے سخت سکیورٹی اقدامات کے باوجود تیس ہزار فلسطینی مسلمانوں نے قبلہ اول کے اندر نماز جمعہ ادا کی۔ 

مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کے پرانے شہر اور مسجد اقصیٰ کے مختلف داخلی دروازوں پر اسرائیلی فوجیوں کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جو نماز جمعہ کے لیے آنے والوں کی شناختی دستاویزات چیک کرتی رہی۔

نماز کے لیے گروپوں کی شکل میں بسوں پر سوار ہو کر مسجد اقصیٰ آنے والے نوجوانوں کو تلاشی اور شناخت کے بہانے طویل انتظار کے بعد شہر میں داخل ہونے دیا جاتا رہا۔ اس دوران کئی نوجوانوں کو بغیر وجہ بتائے گرفتار بھی کیا جاتا رہا۔

نماز جمعہ کے خطبہ کے دوران خطیب مسجد اقصیٰ الشيخ يوسف أبو سنينہ نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول میں اپنی زیادہ سے زیادہ موجودگی کو یقینی بنائیں۔

مختصر لنک:

کاپی