یکشنبه 11/می/2025

یہودیوں کی مسجدِ اقصیٰ میں تلمودی رسوم ادائی کا فیصلہ کالعدم قرار

جمعرات 26-مئی-2022

اسرائیلی اعلیٰ عدالت نے اپنی ہی ایک ماتحت عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔
بدھ کے روز صادر ہونے والے عدالتی حکم کے بموجب وہ فیصلہ کالعدم ہو گیا جو گزشتہ اتوار کو جاری کیا گیا تھا۔ اس فیصلے میں یہودی آباد کاروں کو مسجدِ اقصیٰ میں ان کے اشتعال انگیز چھاپوں کے دوران تلمودی رسم ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔
اعلیٰ عدالت کا کہنا تھا کہ ماتحت عدالت کا فیصلہ "قومی سلامتی اورعوامی تحفظ” کو نقصان پہنچانے والا ہے۔
یہودیوں کو تلمودی رسوم کی اجازت کے عدالتی فیصلے  کے خلاف درخواست بدھ کو مقبوضہ بیت المقدس کی عدالت میں جمع کرائی گئی تھی۔
عدالت کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے، حماس کا کہنا تھا کہ وہ یہودی آباد کاروں کو مسجدِ اقصیٰ کی بے حرمتی کرنے اور اس کے صحنوں میں تلمودی رسوم ادا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔ یہ مقدس مقام صرف مسلم قوم کا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی