اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری شعبے عزالدین القسام بریگیڈ کے سرکردہ کمانڈر نے خبردار کیا ہے کہ مزاحمت کاروں کے راکٹوں کی شدت، تاثیر اور ہدف کو حتمی طور پر نشانہ بنانے کی اہلیت قابض اسرائیلی حکومت کے کارپردازوں کو مستقبل کے کسی بھی معرکے میں حیران کر دے گی۔
ایک ویڈیو پیغام میں القسام بریگیڈ کے کمانڈر الحداد کا کہنا تھا کہ دشمن کی بھول ہے کہ وہ ہمارے قائدین اور میزائل تیار کرنے والے ہنر مند ہاتھوں اور انجینئروں کو صفحہ ہستی سے مٹا کر اگر القسام راکٹوں کی تیاری روک سکتا ہے۔
چند دن پہلے جاری کی جانے والی ویڈیو میں القسام بریگیڈ کے ایلیٹ دستے غزہ میں فوجی ڈرل کرتے بھیی دیکھے جا سکتے ہیں۔