پنج شنبه 01/می/2025

غرب اردن میں اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے حملوں میں 9 فلسطینی زخمی

بدھ 25-مئی-2022

کل منگل کو قابض اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے فلسطینیوں پر ہونے والے پرتشدد حملوں میں کم سے کم نو فلسطینی زخمی ہوگئے۔

منگل کو اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں شاہراہ شلالہ پر اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوگیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ شاہراہ الشلالہ اور پرانے بیت المقدس کی گلیوں میں فلسطینیوں اوراسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ اس موقعے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہوگیا۔ فلسطینی کو ٹانگ میں گولی ماری گئی۔ ہلال احمر فلسطین کے امدادی کارکنوں نے زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا۔

ادھر غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں برقہ کے مقام پر یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے فلسطینیوں پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں 8 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

نابلس میں ہلال احمر کے ڈائریکٹر احمد جبریل نے بتایا کہ یہودی بلوائیوں کے حملوں میں زخمی ہونے والے 8 فلسطینیوں کو رفیدیا اسپتال منتقل کیا۔

مختصر لنک:

کاپی