چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی عدالت سے بیت المقدس کے فلسطینی نوجوان کو8 سال قید کی سزا

بدھ 25-مئی-2022

قابض اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس سے گرفتار فلسطینی نوجوان 20 سالہ محمد حاتم ابو الھویٰ کو 8 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

بیت المقدس میں اسیران کے اہل خانہ کمیٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی عدالت نے ابو الھویٰ کو 8 سال قید اور 10 لاکھ شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

اسرائیلی فوجی یونٹ نے ابو الھویٰ کو جنوب مشرقی بیت المقدس کے علاقے الطور سے 14 فروری 2021ء کوحراست میں لیا تھا۔ اس کے بعد اسے نفحہ صحرائی جیل سمیت کئی دوسری جیلوں میں رکھا گیا۔

اسرائیلی زندانوں میں بیت المقدس کے 500 فلسطینی قید ہیں۔ ان میں 45 بچے،13 خواتین ہیں جب کہ بیت المقدس کے 42 فلسطینوں کو عمر قید کی سزا کا سامنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی