اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے دفتر کے ایک سینیر اہلکار نے بینیٹ کے مشیر "شمرت میر” کے استعفیٰ کے دو ہفتے بعد کل پیر کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔
عبرانی اخبار "یدیعوت احرونوت” نے کہا ہے کہ بینیٹ کےاسٹاف افسر’ تال زیوی‘کے استعفے سے بینیٹ کے دفتر میں ایک نیا زلزلہ آیا اور ان کی مدت کے اختتام ہونے کے قریب ان کی مشکلات اور بڑھ گئی ہیں۔
اخبار نے نشاندہی کی کہ ’زیوی‘ وزیراعظم بینیت قریبی مشیروں میں سے ایک ہیں اور پچھلی دہائی میں ان کے ساتھ رہے ہیں۔ انہوں نے وزارت اقتصادیات میں اپنے چیف آف اسٹاف کے طور پر اور انتخابی مہم اور پارٹی مذاکرات میں ان کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔
اخبار نے نشاندہی کی کہ "زیوی” کو حال ہی میں حکومتی اتحاد کی طاقت کو مضبوط کرنے کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔
جہاں تک قابض حکومت کے سربراہ کا تعلق ہے انہوں نے زیوی کا گذشتہ سالوں میں عظیم تعاون” کے لیے شکریہ ادا کیا۔