جمعه 15/نوامبر/2024

کویت کے ممتازعالم دین احمد القطان انتقال کر گئے

منگل 24-مئی-2022

کویت کے ایک ممتاز عالم دین اور زندگی بھر قبلہ اول کے دفاع میں بات کرنے والے مبلغ احمد القطان طویل علالت کے بعد کل سوموار کے روز خالق حقیقی سے جا ملے۔

واضح ر ہے کہ الشیخ القطان 80  اور نوے کی دہائی کے اوائل میں منبروں کے سب سے ممتاز اور مشہور مبلغین میں سے ایک تھے جو مسجد اقصیٰ کے  دفاع میں بات کرتے تھے۔

القطان 1946 میں پیدا ہوئے۔ کویت سٹی میں پرورش پائی  کویت ہی میں مختلف دینی اداروں سے اسلامی تعلیم حاصل کی۔انہوں نے سنہ 1969 میں ٹیچرز انسٹی ٹیوٹ سے گریجویشن کی۔

اپنی زندگی کے آغاز میں "القطان” کویت میں کمیونسٹوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ پھر اسلامی تحریک سے واقف ہوئے اور اسلامی بیداری کے سرکردہ مبلغین میں شامل ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی