کویت کے مارشل آرٹس کے کھلاڑی ناصر الفراج نے اس وقت مقابلے سے دست بردار ہونے کا اعلان کردیا جب اسے معلوم ہوا کہ اس کا مقابلہ اسرائیلی کھلاڑی سے ہے۔
ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں جاری پیرا اولمپک کھیلوں میں مارشل آرٹ مقابلے ہو رہے ہیں۔ ناصر الفراج کویت کے پروفیشنل کھلاڑی ہیں۔ وہ کئی عالمی مقابلوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ انہوں نے مانچسٹر میں ہونے والے مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ کویت کے اور کھلاڑی بھی اسرائیلی کھلاڑیوں سے مقابلوں سے دست بردار ہو چکے ہیں۔
عرب سوشل میڈیا پر الفراج کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔ کویتی کھلاڑی فلسطین کے کاز سے یکجہتی کا اظہار کرتے آئے ہیں۔