جمعه 15/نوامبر/2024

’ 29 مئی کو مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کا دھاوا ناکام بنائیں:فادیہ برغوثی

پیر 23-مئی-2022

فلسطین کی سرکردہ خاتون سماجی اور مذہبی رہ نما فادیہ البرغوثی نے زور دیا ہے کہ تمام فلسطینی جو مسجد اقصیٰ میں آسکتے ہیں وہ 29 مئی اتوار کے روز قبلہ اول میں جمع ہوں تاکہ یہودی آباد کاروں کے ’فلیگ مارچ‘ جیسے اشتعال انگیز اقدام کے موقعے پر مسجد اقصیٰ کو یہودیوں کی بے حرمتی سے محفوظ رکھا جا سکے۔

ایک پریس بیان میں فادیہ برغوثی نے کہا کہ جس طرح فلسطینی شہریوں نے رمضان المبارک کے دوران قبلہ اول کے ساتھ اپنا ربط برقرار رکھا، میں اپیل کرتی ہوں کہ وہ 29 کئی کو ایک بار پھر اسی جذبے کے تحت قبلہ اول میں جمع ہو کرصہیونی ریاست کے تکبر اور گھمنڈ کو خاک میں ملائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر قبلہ اول میں فلسطینیوں کی خاطر خواہ تعداد آجاتی ہے تو ناپاک صہیونیوں کو قبل اول میں داخل ہونے کی ہمت نہیں ہوگی اور وہ اپنے جھنڈے نیچے کیےخود ہی بھاگ جائیں گے۔

البرغوتی نے کہا کہ مسجد اقصیٰ میں بار بار دراندازی اور فلیگ مارچ کی پالیسی ان کی مسترد شدہ موجودگی کو ایک معمول کی بات اور ایک لمحاتی واقعہ بنانے کی خواہش رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غاصبانہ قبضہ کرنے والی ریاست ہمارے لوگوں میں مسجد اقصیٰ کی حیثیت سے بے خبر ہے اور تمام زمانوں میں مقدس ترین مقامات کی خلاف ورزی کے نتائج سے آگاہ نہیں ہے۔

البرغوتی نے زور دے کر کہا کہ مسجد اقصیٰ کی حیثیت فلسطین کی سرحدوں سے باہر ہے۔ یہ مسجد ہر مسلمان کے دل میں بستی ہے اور ہمارے پیغمبر کے معراج کا راستہ ہے۔

خیال رہے کہ یہودی آباد کار سرکاری سرپرستی میں 29 مئی کو بیت المقدس کے پرانے شہر اور مسجد اقصیٰ کے اطراف میں نام نہا فلیگ مارچ کے انعقاد کی تیاری کررہے ہیں۔ اس موقعے پر فلسطینی مسلمان بھی قبلہ اول کے دفاع کے لیے بڑی تعداد میں جمع ہوں گے۔

مختصر لنک:

کاپی