جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی طالبہ نے امریکی وزیر خارجہ سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا

پیر 23-مئی-2022

فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینی طالبہ نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔

واشنگٹن ڈی سی کی جارج ٹائون یونیورسٹی میں گریجویشن تقریب منعقد کی گئی، جہاں امریکی وزیر خارجہ نے خصوصی شرکت کی اور طالبعلموں کو مبارکباد دینے اسٹیج پر موجود رہے۔

فلسطینی طلبہ نوران اپنی ڈگری لینے کے لیے فلسطینی پرچم لہراتی اسٹیج پر آئیں ڈگری وصول کی لیکن امریکی وزیر خارجہ سے ہاتھ نہ ملایا اور کچھ سناتی ہوئی آگے بڑھ گئیں۔

جبکہ آگے کھڑے مہمان سے بہت اچھے طریقے سے ہاتھ ملایا۔رپورٹ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کی جارج ٹائون یونیورسٹی میں گریجویشن کی تقریب کے دوران کم از کم 6 طلبا نے فلسطینی پرچم لہرائے۔

مختصر لنک:

کاپی