جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل نکبہ کو فلسطینیوں کے لیے جاری ایونٹ بنانے کے لیے کام کر رہا ہے

اتوار 22-مئی-2022

ہندوستانی اداروں اورانسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں فلسطین میں اسرائیلی قبضے یا ’نکبہ‘ کی 74 ویں سالگرہ اور فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے گھر ہونے کے موقع پر فلسطینی عوام اور ان کی جدوجہد کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔

انڈیا- فلسطین یکجہتی نیٹ ورک، انڈین- فلسطینی فرینڈشپ فورم اور انڈین-فلسطینی فاؤنڈیشن نے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اسرائیل کی 74 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے اجلاس کے اختتام کے بعد ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ "اسرائیل” اپنا نوآبادیاتی ایجنڈا مسلط کرنے کی کوشش کر کے النکبہ کو ایک مسلسل عمل میں تبدیل کررہا ہے۔

ہندوستان میں فلسطین کے نمائندے عدنان ابو الھیجا نے نکبہ کا تاریخی جائزہ پیش کرتے ہوئے بھارتی عوام کی طرف سےفلسطینیوں کے ساتھ عالمی یکجہتی کی ایک وسیع بنیاد بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے دنیا میں انصاف اور انسانی حقوق میں دلچسپی رکھنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین کی صورتحال کے بارے میں عالمی سطح پر آگاہی دیں۔

ابو الھیجا نے متذکرہ ہندوستانی تنظیموں اور اداروں کے نمائندوں سے اتفاق کیا کہ وہ میڈیا کے ذریعے مشترکہ طور پر کام کریں گے تاکہ شہریوں کو قابض اسرائیل کی پالیسیوں کے نتیجے میں فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں سے آگاہ کیا جا سکے۔

اس کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹرینز اور رائے عامہ بنانے والوں کے ساتھ بات چیت کرنے، ہولناک اسرائیلی مظالم میں بڑھتی ہوئی بھارتی مداخلت کو روکنے اور اس کی تمام نسلی پرستانہ شکلوں کو ختم کرنے کے لیے اسرائیل کے بائیکاٹ کی ضرورت پر زور دیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی