اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے دوران گذشتہ ایک ہفتے کے دوران تین فلسطینی نوجوان شہید ہوئے۔ فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں 10 صہیونی زخمی ہوئے جب کہ فلسطینیوں نے قابض فوج اوریہودی آباد کاروں پر 18 حملے کیے۔ فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان 103 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران قابض فوج پرفائرنگ کے4 واقعات رونما ہوئے۔14 پٹرول بم حملے کیےگئے۔
جمعہ کو اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان 12 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان القدس، نابلس، قلقیلیہ، الخلیل، رام اللہ اور طولکرم پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔
جمعرات کواسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان 6 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ فلسطینیوں نے نابلس، رام اللہ، الخلیل، قلقیلیہ، بیت لحم میں اسرائیلی فوج پر پٹرول بم پھینکے۔
بدھ کو اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان 14 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ فلسطینی شہریوں نے طولکر، الخلیل، نابلس، جنین،وادی برقین، جنین شہر اور افنی حینفتس یہودی کالونی کے قریب فائرنگ کے واقعات رونما ہوئے۔
منگل کو اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان 19 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ زیادہ تر جھڑپیں الخلیل، بیت لحم، نابلس، قلقیلیہ، سلفیت اور رام اللہ میں ہوئیں۔
سوموار کو اسرائیلی جیل میں کینسر کا شکار ہونےوالےایھاب زید کیلانی دم توڑ گئے۔
اس روز القدس، رام اللہ ، الخلیل، سلفیت اور بیت لحم میں 10 مقامات پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج میں جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپوں میں8 اسرائیلی زخمی ہوئے۔
اتوار اسرائیلی جیل میں قید زخمی فلسطینی داؤد الزبیدی شہید ہوگیا۔ اس روز فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان 26 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔