کل جمعہ کو فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بیتا کے مقام پر ایک یہودی آباد کار نے اپنی گاڑی سڑک پر چلتے فلسطینی بچے پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ فلسطینی بچہ یہودی آباد کار کی گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ فلسطینی راہ گیروں پر یہودی آباد کاروں کے گاڑیوں کے ذریعے ہونے والے حملے کوئی نئی بات ںہیں۔ غرب اردن میں اس طرح کے واقعات روز کا معمول ہیں جن میں خاص طور پر بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
رواں سال چھ جنوری کو رام اللہ کے قرریب الصفا کے مقام پر ایک یہودی آباد کار نے فلسطینی نوجوان مصطفیٰ یاسین فلنہ کو گاڑی تلے کچل ڈالا تھا جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگیا۔