کل جمعہ کو فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی قلقیلیہ کے مشرق میں کفر قدوم گاؤں میں مقامی فلسطینیوں نے ایک ’فلیگ مارچ‘ کا اہتمام کیا۔اس فلیگ مارچ میں یہ پیغام دیا گیا کہ فلسطینی عوام یہودی آباد کاروں کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں اس ماہ کے آخر میں منعقد ہونے والے "فلیگ مارچ” کے نام سے جانے والی کالوں کو مسترد کرتے ہیں۔
فلسطینی نوجوانوں نے کفر قدوم گاؤں کی اراضی پر تعمیر ہونے والی "کیدومیم” بستی کی طرف فلسطینی پرچم والے غبارے چھوڑے، آبادکاروں کی طرف سے القدس میں "فلیگ مارچ” کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے کے متعدد علاقوں سے فلسطینی پرچم ہٹانے کے لیے آباد کاروں کے مطالبات کے جواب دیا گیا۔
یہ مارچ سینکڑوں دیہاتیوں کی شرکت کے ساتھ شروع کیا گیا جنہوں نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور القدس میں یہودیوں کے متنازع فلیگ مارچ کو مسترد کردیا۔
ادھر یہودی آباد کاروں نے نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ سے فلسطینی پرچم ہٹا دیا۔ یہ اقدام اس سے قبل کئی بار کیا جا چکا ہے۔ وہاں پر بڑی تعداد میں قابض اسرائیلی فوجی نفری تعینات کی جاتی ہے۔