جمعرات کو مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں شہید نزاربنات کے اہل خانہ نے سیکیورٹی فورسز پر الزام لگایا کہ ان کے ایک بیٹے (عمار مجدی بنات) کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گرفتاری عباس ملیشیا کی جانب سےعمل میں لائی گئی۔
نزار خاندان نے ایک بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ان کے بیٹے عمار کو رام اللہ شہر سے واپسی کے دوران گرفتار کیا۔ عمار نے بیرزیت یونیورسٹی میں اسلامی بلاک کی کامیابی کے ہونے والی تقریب میں خاندان کی نمائندگی کی تھی۔
بیان میں کہا گیا ہے اس کے مطابق اس نے وزیراعظم محمد شتیہ کے ماتحت سیکیورٹی سروسز اور اتھارٹی کو جو عمار کی گرفتاری اور زندگی کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار قرار دیا۔
خیال رہے کہ 44 سالہ "نزار بنات” گذشتہ سال 24 جون کو فلسطینی سیکیورٹی فورس کے ہاتھوں گرفتاری کے چند گھنٹے بعد تشدد کرکے قتل کردیا تھا۔