پنج شنبه 01/می/2025

فلسطینی نوجوان کے خلاف انتظامی قید کا نیا حکم

جمعہ 20-مئی-2022

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت  نے ندیم صابرنا کے خلاف حکم جاری کیا ہے جس سے ندیم کو چار ماہ کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا آفس کے مطابق ندیم صابرنا کو 15 مئی 2012 کو اس کے گھر پر چھاپہ مار کر بیت عمار سے گرفتار کیا تھا۔ یہ علاقہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں واقع ہے۔ اسے جیل بھیجا گیا تھا۔ اب اسے عوفر جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس پر کوئی مقدمہ نہیں چلایا گیا۔

صابرنا اب تک مختلف جیلوں میں آٹھ سال گزار چکے ہیں۔ اسے بار بار رہا کر کے گرفتار کیا گیا ہے۔ انہیں اسرائیلی جیلوں میں 2012 میں ہونے والی بڑے پیمانے کی گئی بھوک ہڑتال میں شرکت پر گرفتار کیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی