جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کوتسلیم کرنےکی بات کرنےوالوں کوسمندرمیں ڈبو دیں گے:فضل الرحمان

جمعہ 20-مئی-2022

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ اسرائیل تسلیم کرنے کی کوشش کرنے والوں نے مسجد نبویﷺ میں بے حرمتی کی۔ ایک مخصوص طبقہ اسرائیل کو تسلیم کرنا چاہتا تھا۔ پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کی شب مزار قائد کے سامنے نیو پریڈی اسٹریٹ پر تقدس حرمین نبوی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے کہاکہ ملک میں ایک مخصوص لابی اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حق میں تھی۔ آپ کی آواز پر پاکستان میں کوئی اسرائیل کو تسلیم کرنے کی اجرت نہ کرسکا۔

ہماری کاوشوں نے اس لابی کو اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مؤقف سے پیھچے ہٹنے پر مجبور کردیا۔ پاکستان میں یہودیوں کے ایجنٹوں کو کراچی کے سمندر میں غرق کردیں گے۔

کانفرنس سے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو، مولانا عبدالکریم عابد، سابق صدر آصف علی زرداری کے پولیٹکل سیکرٹری ڈاکٹرعبدالقیوم سومرو، اسلم غوری، قاری محمد عثمان، مولانا محمد غیاث، مفتی اعجاز مصطفی، عالمی مجلس ختم نبوت کے رہنما قاضی احسان، مولانا سمیع الحق سواتی، مولانا عمر صادق، مولانا عبداللہ سومرانی، قاری فیض الرحمن عابد، مولانا فتح اللہ ضلع شرقی کے رہنما، ضلع جنوبی کے امیر عبداللہ بلوچ، نعت خواں حسان احسانی، تاج محمد نایو، ضلع لاڑکانہ کے امیر علامہ ناصر خالد محمود سومرو، بابر قمر عالم مولانا رشید نعمانی، مولانا ڈاکٹر نصیر الدین، مولانا حما د اللہ شاہ، مولانا احسان اللہ ٹکروی اور دیگر نے  بھی خطاب کیا ۔

مختصر لنک:

کاپی