برطانوی دارلعوام کی ایک ترجمان نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ مفتی اعظم مصر کو پارلیمان خطاب کی دعوت دی گئی ہے۔ انہیں اس مقصد سے برطانیہ آنے کی دعوت بھی نہیں دی گئی۔
ترجمان نے مصری میڈیا رپورٹوں میں سامنے آنے والے اس دعوے کو غلط قرار دیا ہے کہ مصر کے مفتی اعظم شوکی علام کو ایسی کوئی دعوت دی گئی ہے۔ ہوم آفس نے ایسی کوئی دعوت دی ہے اور نہ ہی وہ خطاب کرتے آرہے ہیں۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ درست نہیں ہے۔
مصر نے حالیہ انقلاب میں بے شمار لوگوں کو موت کی سزا دی گئی جس کی توثیق مفتی اعظم نے کی تھی۔