یکشنبه 11/می/2025

جمعرات کو دسیوں صہیونی شرپسندوں کا قبلہ اول پر دھاوا

جمعرات 19-مئی-2022

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز دسیوں یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں  مسجد اقصیٰ میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق منگل کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں  جمعرات کو یہودی آباد کاروں، اور صہیونی انٹیلی جنس حکام  سمیت بیسیوں یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔ اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنو یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے صہیونی رکن کنیسٹ موشے وگلن کی قیادت میں قبلہ اول پر دھاوا بولا۔ اس موقعے پر یہودی مذہبی پیشواؤں کے ایک گروپ نے بھی قبلہ اول پر دھاوا بولنے والے آباد کاروں کو مزعومہ ہیکل سلیمانی کے بارے میں بریفنگ دی۔

مختصر لنک:

کاپی