چهارشنبه 30/آوریل/2025

کانگو میں موساد کے سابق چیف کو ملک بدر کیے جانےکا انکشاف

بدھ 18-مئی-2022

اخبار ’دی مارکر‘ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے بدنام زمانہ خفیہ ادارے’موساد‘ کے سابق سربراہ "یوسی کوہن” نے اپنے دور حکومت میں تین بار کانگو کا دورہ کیا مگرانہوں نے وہاں کے حکام سے پہلے سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

اخبار نے تصدیق کی کہ کانگو نے کوہن کو تیسرے دورے پر ملک بدر کر دیا اور مطالبہ کیا کہ وہ کانگومیں دوبارہ نہ جائیں۔

اخبار کے مطابق اسرائیلی سینسر بورڈ نے موساد کے سربراہ کے کانگو کے سابقہ دوروں کے بارے میں تفصیلات کی اشاعت سے روک دیا جس کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔

اخبار نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی سیکیورٹی حکام کی طرف سے فراہم کردہ معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دوروں کا مقصد  مشکو  ہے۔

اسرائیلی سیکیورٹی حکام نے کوہن کے کانگو کے اچانک دوروں کو قومی سلامتی کا مفاد قرار دیا، لیکن اخبار نے زور دیا کہ اس کا مقصد یہ نہیں تھا۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ قومی سلامتی کے مفاد سے دور ہے۔

مختصر لنک:

کاپی