جمعه 02/می/2025

شہید فلسطینی کے جنازے کے جلوس پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 52 فلسطینی زخمی

منگل 17-مئی-2022

گذشتہ روز قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں شہید فلسطینی ولید الشریف کے جنازے کے جلوس پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 52 نہتے فلسطینی زخمی ہوگئے۔

فلسطینی طبی امدادی ادارے ’ہلال احمر‘ کے مطابق تنظیم کے طبی عملے نے52 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔

ہلال احمر کے مطابق قابض فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 12 فلسطینیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ان میں سے کچھ کے سر، آنکھوں اور جسم کے دوسرے حصوں پر دھاتی گولیاں لگی تھیں اور کچھ شہری صوتی بموں اور آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے
تھے۔

مرکزطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے کل سوموار کو بیت المقدس کے باب الساھرہ کے مقام پر شہید ولید الشریف کے جنازے کے شرکا پرحملہ کردیا تھا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ زخمی ہونے والے شہریوں میں فوٹو گرافر محمد عشو بھی شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی