پنج شنبه 01/می/2025

فلسطین میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان شہر شہر جھڑپیں

اتوار 15-مئی-2022

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کم سے کم 15 مقاما پر جھڑپیں ہوئیں۔ ان جھڑپوں میں سیکڑوں فلسطینیوں نے قابض فوج کے خلاف مزاحمت کی۔

بیت المقدس کے علاقے سلوان میں عین اللوزہ، العیساویہ، شعفاط کیمپ اور دیگر مقامات پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

رام اللہ میں سلواد کے مقام پر، شمالی شہر البیرہ میں عدالت چوکی، غیشوری فیکٹری اور طولکرم میں قفین کے مقامات پر اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

قلقیلیہ میں عزون، دیوار فاصل کے قریب اور جیوس کے مقام پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا۔

ادھر مشرقی قلقیلیہ میں اسرائیلی فوج کی دھاتی گولیوں کی فائرنگ سے تین فلسطینی زخمی جب کہ آنسوگیس کی شیلنگ سے درجنوں متاثر ہوئے۔ مشرقی قلقیلیہ کے علاقے کفر قدوم میں خواتین کی ایک ریلی پر بھی آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی